۰نوشکی میں سرکاری اراضیات پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ،کئی دیورایں گرادئیے گئے، 5افراد گرفتار

اتوار 6 اکتوبر 2019 23:00

ؒنوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2019ء)نوشکی میں سرکاری اراضیات پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ،کئی دیورایں گرادئیے گئے 5 افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نوشکی آر سی ڈی شاہراہ موضع بدل کاریز میں سرکاری اراضیات پر ناجائز تجاوزات کو ٓ مسمار کرنے کی خود نگرانی کی ان کے ہمراہ اسٹنٹ کمشنر نوشکی ثوبان سیلم دشتی تحصیلدار عرفان خلجی بھی موقع پر موجود تھے اس سے قبل بھی ڈپٹی کمشنر نے مذکورہ جگہ تجاوزات مسمار کر دیا تھا جبکہ فورس کی گاڑیوں پر پتھراو کرنے والوں کے خلاف آیف آئی آر درج کی گئی اور 5 افراد کو گرفتار کر لئیے گئے علاوہ ازیں زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر میراعظم ماندائی اور آل پارٹیز کے ترجمان نے نوشکی انتظامیہ کی جانب سے قبائل کے اراضیات پر تعمیر دیواروں کو مسمار کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوشکی انتظامیہ لینڈ مافیا کو کھلی چھوٹ دیدی ہے اور جبکہ قبائل کے اراضیات پر گھیرا تنگ کی ہے جنکی شدید الفاظ میں کرتے ہیں۔