غیر سنجیدہ رویے کے نتیجے میں پولیو مہم میں خامیاں رونما ہورہی ہیں،ڈپٹی کمشنرسکھر

بدھ 9 اکتوبر 2019 16:06

غیر سنجیدہ رویے کے نتیجے میں پولیو مہم میں خامیاں رونما ہورہی ہیں،ڈپٹی ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ نے انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر عدم اطمینان اور سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران غیر سنجیدہ رویے کے نتیجے میں پولیو مہم میں خامیاں رونما ہورہی ہیں کوتاہی کے مرتکب عملے اور افسران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں انساد پولیو مہم کے سلسلے میں ضلعی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈی ایچ او سکھر ، اسسٹنٹ کمشنرزسمیت مختلف متعلقہ محکموں اداروں اور محکموں کے افسران ، نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ڈی سی سکھر نے ہدایت کی کہ روٹین ایمونائزیشن کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے جس میں کمی کوتاہی کے نتیجے میں پولیو کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاغذوں کا پیٹ بھرنے اور خانہ پوری سے کام نہیں چلے گا پولیو کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی سے کام کیا جائے اور مائیکرو پلان کو اپ ڈیٹ کرکے اس پر عمل درآمد کیا جائے نگرانی کے عمل کو مزید موثر اور سخت کیا جائے انسداد پولیو سے بچائو کے قطرے پینے سے رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلائے جائیں ۔ ڈی سی سکھر نے مزید کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے جو بھی افسر یا ملازم کام نہیں کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی دیدنی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں ہر محکمے کے افسران ملٹی میڈیا پر پریزنٹیشن تیار کرکے بریفنگ دیں گے اور غلطیوں کو ختم کیا جائے اس سلسلے میں کوئی بھی عضر قابل قبول نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :