پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

شہری کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

بدھ 9 اکتوبر 2019 18:03

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث شہری کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزے کی زیر زمین گہرائی 180 کلومیٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔