یتھوپین جہاز کے انجن میں آگ لگنے سے ڈاکار ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر اور عملے کے اراکین محفوظ رہے

بدھ 9 اکتوبر 2019 22:14

ڈاکار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) ایتھوپین ایئر لائنز کے ایک جہاز نے انجن میں آگ لگنے کے باعث ڈاکار ایئر پورٹ میں ہنگامی لینڈنگ کی۔تاہم جہاز میں سوار تمام 90 مسافر اور عملے کے اراکین محفوظ رہے اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سینیگال ہوائی اڈے کے ترجمان ٹیڈیان تامبا نے بتایا کہ ایتھوپیا کا بوئنگ 767 جہاز ڈاکار ہوائی اڈے سے ابھی ادیس ابابا جا رہا تھا کہ اس کے ایک انجن میں آگ لگ گئی جس پر پائلٹ کو واپس ڈاکار جانے کا حکم دیا گیا اور اس نے فوری طور پر ڈاکار ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

خوش قسمتی سے جہاز میں سوار تمام 90 مسافر اور عملے کے اراکین محفوظ رہے۔ ایتھوپین ایئر لائنز نے بھی واقع کی تصدیق کی اور کہا کہ تمام مسافر محفوظ ہیں اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

متعلقہ عنوان :