اٹک ،چہلمِ امام حسین ؑ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ، ڈپٹی کمشنر اٹک

جمعہ 11 اکتوبر 2019 19:54

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) چہلمِ امام حسین ؑ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اٹک شہر میں چہلمِ سید الشہدا،ْ ؑ کے حوالے سے نکالے جانے والے مرکزی جلوس کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی اور ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے سیکیورٹی اور انتظامی امور کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے ہیں․ جلوس کے شرکاء کی حفاظت کے کے لیے 500پولیس افسران اور اہلکاران تعینات کیے جائیں جن کی معاونت کے لیے امام بارگاہ پنجتنی کے رضاکاران بھی موقع پر موجود ہوں گی․ عزاداران کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جلوس میں داخلہ صرف ایک جانب سے ہو گا․ ڈپٹی کمشنر اٹک کی جانب سے تمام صوبائی اداروں کو ضروری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں․ اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال کے لیے ڈسٹرکٹ اسفندیار بخاری ہسپتال کے عملے کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہی․ جلوس کے راستے پر ٹریفک بند کر کے متبادل راستے مہیا کیے گئے ہیں اور جلوس کے راستے پر صفائی کے بھی خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں گی․ جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122، محکمہ شہری دفاع اور بلدیہ کے اہلکاران بھی اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :