قصور کے سکول کے ہیڈ ماسٹر منیر احمد کی بہترین کارکردگی پر بھرپور حوصلہ افزائی ، سٹیج پر بلا کر وزیراعلیٰ کیساتھ بٹھایا گیا

مرد و خواتین اساتذہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے اساتذہ کی فلاح وبہبود کیلئے بے مثال ا قدامات کو سراہا

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 22:55

قصور کے سکول کے ہیڈ ماسٹر منیر احمد کی بہترین کارکردگی پر بھرپور حوصلہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کے زیر ا ہتمام ہفتہ کے روزایوان اقبال میں سلام ٹیچرز ڈے کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا-وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھی- تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا،سکول کے طالبعلم حافظ محمد مبشر نے تلاوت قرآن پاک اور طالبہ زہرہ اظہر نے نعت رسول مقبول ؐ پڑھنے کی سعادت حاصل کی-قصور کے سرکاری سکول کے ہیڈ ماسٹر میاں منیر احمد کی بہترین کارکردگی پر بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی، انہیں سٹیج پر بلایا گیا اور سٹیج کی نشستوں پر وزیراعلیٰ کے ساتھ بٹھایا گیا-مرد و خواتین اساتذہ نے بھی سلام ٹیچرز ڈے کی تقریب سے خطاب کیا او رپنجاب حکومت کی جانب سے اساتذہ کی فلاح وبہبود کے لئے بے مثال ا قدامات کو سراہا-وزیراعلیٰ نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اساتذہ میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئی-سکول کے بچوں نے اساتدہ کی عظمت اور احترام کے حوالے سے نغمہ پیش کیا-وزیراعلیٰ نغمہ پیش کرنے والے بچوں کے پاس گئے او ربچوںسے شفقت کا اظہار کیا-تقریب کے دوران محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی سہولتوں کی بہتری کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی-

متعلقہ عنوان :