ڈیرہ اسماعیل کی طالبہ آئینہ وسیم کا اپنے بزرگوں کے فن جندری یا ’’لیکر ورک ‘‘کو دنیا میں روشناس کرانے کا عہد
اتوار 13 اکتوبر 2019 18:00
(جاری ہے)
استاد اشرف کی وفات کے بعد ان کے بیٹے محمد وسیم اعوان نے یہ کام شروع کیا اور اب ان کی بیٹی آئینہ وسیم اس فن کو پوری دنیا میں متعارف کرانا چاہتی ہیں۔
اس خاندان کی یہ آٹھویں نسل ہے جو اس فن سے وابستہ ہے۔ اس خاندان کے افراد نے بتایا کہ ان کے ایک بزرگ کرم علی نے تاج محل کی تعمیر میں بھی حصہ لیا تھا اور اس کے بعد ان کے آباؤ اجداد نے جندری یا لیکر ورک کا کام شروع کیا تھا۔آئینہ وسیم کے دادا محمد اشرف کچھ عرصہ پہلے فوت ہو گئے تھے۔ محمد اشرف نے یہ فن اپنی بیٹی فرحت اور بیٹے محمد وسیم کو منتقل کیا اور اب محمد وسیم یہ فن اپنی اہلیہ اور بیٹی آئینہ وسیم کو منتقل کر رہے ہیں۔ماضی میں ڈیرہ اسماعیل خان میں گلی کوچوں میں ماہرین لوہے کی قلم سے لکڑی پر ایسے نمونے تیار کرتے تھے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے۔آئینہ وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن سے گھر میں یہی کام ہوتا دیکھتی آئی ہیں اور پھر اس کام میں ان کا دلچسپی پیدا ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک دلچسپ کام ہے اور اس میں نئے نئے آرٹ ڈیزائن تیار کرنے میں اچھا لگتا ہے اس لیے وہ کمپیوٹر سے مدد لیتی ہیں اور مہندی کے ڈیزائن بھی لکڑی پر کندہ کرتی ہوں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں آج یہ ایک ہی خاندان رہ گیا ہے جو اس فن کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔ شہر کی تنگ گلیوں میں ایک چھوٹے سے مکان میں باپ ماں اور بیٹی صحن میں بیٹھے اس کام میں مصروف تھے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ ان دنوں لاہور میں منعقد ہونے والی ایک نمائش میں حصہ لینے کے لیے تیاری کر رہے ہیں ۔آیینہ وسیم کے والد محمد وسیم نے بتایا کہ ان کے ہاتھ کی بنی ہوئی اشیاء مختلف ممالک کے سربراہاں اور اہم شخصیات کو تحفے میں دی جا چکی ہیں جبکہ ان کے والد کی بنی ہوئی بیشتر اشیاء دیگر ممالک کے حکمرانوں کو بھی بھیجی جا چکی ہیں ۔آئینہ وسیم کا کہنا ہے کہ یہ فن ان کے چھوٹے سے گھر میں محدود ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ کاش کوئی ایسا ذریعہ بن جائے کہ دوسرے لوگ بھی یہ کام سیکھیں اور دیکھیں تاکہ اس سے ملک کو بھی فائدہ ہو اور لوگوں کو بھی فائدہ ہو۔انہوں نے حکومت اور بالخصوص مخیر حضرات سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے اس معدوم ہوتے فن کو دنیا میں روشناس کرانے میں ان کی مدد کریں تاکہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اس تاریخی فن کو دنیا میں مزید روشناس کراکے علاقے اور ملک کا نام روشن کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس فن کو تاریخی ورثہ قرار دیتے ہوئے ان کی سرپرستی کرے تاکہ یہ فن مزید نکھر سکے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.