دنیا میں وہی قومیں کامیاب ہوں گی جو خود کو تبدیلی سے ہم آہنگ کریں گی،

معاشرے میں معاشی بے ضابطگیوں کو ختم کرنا ترجیح ہونی چاہیے، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا دوسری بین الاقوامی انجینئرنگ ایجوکیشن کانفرنس سے خطاب

پیر 14 اکتوبر 2019 13:23

دنیا میں وہی قومیں کامیاب ہوں گی جو خود کو تبدیلی سے ہم آہنگ کریں گی،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیا میں سائنسی اعتبار سے بہت سی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، وہی قومیں کامیاب ہوں گی جو خود کو تبدیلی سے ہم آہنگ کریں گی، معاشرے میں معاشی بے ضابطگیوں کو ختم کرنا ترجیح ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں دوسری بین الاقوامی انجینئرنگ ایجوکیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں 100 سے زائد یونیورسٹیاں انجینئرنگ کی تعلیم دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی میں انجینئرز کی مارکیٹ کی طلب کے تحت تعلیم دی جانی چاہیے۔ پاکستا ن کو توانائی میں خود کفیل بنانے کے لئے انجینئرز اپنا کردار ادا کریں۔ انجینئر اور ڈاکٹر کی تعلم میں ملک کا خطیرسرمایہ خرچ ہوتاہے۔ پاکستان میں پانی کے ضیاع کو روک کر استعمال کرنے کے لئے محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں سیوریج کا ساڑھے 4 سو ملین گیلن پانی سمندر میں پھینکا جا رہا ہے۔ دنیا میں سائنسی اعتبار سے بہت سی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ دنیا میں وہی قومیں کامیاب ہوں گی جو خود کو تبدیلی سے ہم آہنگ کریں گی۔ معاشرے میں معاشی بے ضابطگیوں کو ختم کرنا ترجیح ہونی چاہیے۔