سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان کا اجلاس کل ہوگا

منگل 15 اکتوبر 2019 11:38

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان کا اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان کا اجلاس کل بدھ کو11گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر پروفیسر ساجد میر کریں گے۔ اجلاس میں لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال اور آزاد کشمیر میں حالیہ زلزلہ کے بعد بحالی کے منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔