فیصل ۱ٓباد چیمبر ، ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل کے حل کیلئے فوری اجتماعی کوششوں کے ۱ٓغاز کا اعلان

منگل 15 اکتوبر 2019 15:27

فیصل ۱ٓباد چیمبر ، ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل کے حل کیلئے فوری اجتماعی ..
فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) فیصل ۱ٓباد چیمبر نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل کے حل کیلئے فوری اجتماعی کوششوں کے ۱ٓغاز کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کر نے کیلئے ٹیکسٹائل کے مختلف سیکٹرز کے لوگوں کو چیمبر میںبلا کے اُن کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کیلئے اجتماعی تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر رانا محمد سکند ر اعظم خاں نے پروسیسنگ ، سائزنگ اور ویونگ سیکٹرز کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران جس میںسینئر نائب صدر ظفر اقبال سرور ، نائب صدر بلال وحید ، سابق صدر انجینئر رضوان اشرف ، سائزنگ ایسوسی ایشن کے شکیل انصاری اور حاجی طالب حسین رانا کے علاوہ ویونگ کے میاں اجمل وغیرہ شامل تھے کہا کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے ہر سیکٹر سے وابستہ لوگ پریشان ہیں اور بظاہر اس کا فوری حل نظر نہیں آرہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے فکس ٹیکس سمیت ویلیو ایڈیشن ٹیکس کی تجاویز کو سراہا اور کہا کہ اس وقت ٹیکسٹائل سیکٹر میں جننگ ، سپننگ ، سائزنگ ، ویونگ ، پروسیسنگ ، ایمبرائیڈری ، ہوزری اور ٹریڈرز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس چین کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد کو طلب کیا جائے گا تاکہ اُن کے درمیان اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں الگ الگ مؤقف اختیار کرنے کی بجائے یک زبان ہو کے اپنے مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا۔

تقریب میں دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اپنے سیکٹر کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی تاہم فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلہ میں ایک اجتماعی اجلاس بھی ۱ٓج16اکتوبربروز بدھ کو 11بجے طلب کرلیا گیا ہے جس میں کوشش کی جائے گی کہ اس میں متفقہ مؤقف کو حتمی شکل دی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :