میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس ،چیئرمین ٹیوٹا کی آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے بریفنگ
ٹیوٹا ملک میں انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ہنر مند افرادی قوت فراہم کرنے والا بڑا ادارہ ہے،صوبائی وزیر صنعت ۴چیئرمین علی سلمان صدیق نے گزشتہ 2ماہ میں ٹیوٹا میں جدت لانے کے لئے بے مثال اقدامات کئے ہیں:میاں اسلم اقبال
منگل 15 اکتوبر 2019 19:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی گروتھ اسٹرٹیجی کے تحت ٹیوٹا کو ہنر مند لیبر فورس کی تیاری کے لئے دئیے گئے اہداف حاصل کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا کی لیبز کو اپ گریڈ،سمارٹ کلاس رومز،ٹرینرز کی ٹریننگ اور دیگر پرپروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہنر مند نوجوان پروگرام اور ٹیوٹا کے اداروں میں شام کی کلاسز کا اجراء اہداف کے حصول میں معاون ہوگا۔ٹیوٹا نے فنی تعلیم کے فروغ کے لئے نیوٹاک،لمز،مائیکروسافٹ،اخوت اور دیگر بڑے اداروں سے اشتراک کیا ہے۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تربیت کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام شروع کئے جارہے ہیں اورموبائل ایپ کا آغاز کیا جائے گا جس سے اوبر گاڑیوں کی طرح ہنر مند کی خدمات فون کال پر دستیاب ہوں گی۔تربیت حاصل کرنے والے افراد اور ان کے روزگار کے حوالے سے مکمل ڈیٹا رکھا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیوٹا کے نئے چیئرمین علی سلمان صدیق نے گزشتہ 2ماہ میں ٹیوٹا میں جدت لانے کے لئے بے مثال اقدامات کئے ہیں۔روایتی تربیتی نظام سے ہٹ کر ٹیوٹا کے اداروں کو جدید تربیتی نظام سے منسلک کرنے میں چیئرمین شاندار کام کررہے ہیں۔صوبائی وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت نے کہا کہ ٹیوٹا کے تربیتی پروگرام اور آئندہ کا لائحہ عمل شاندار ہے،ادارے سے مکمل تعاون کریں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور فنی تعلیم کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کی کاوش جاری رکھی جائے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.