پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کی چیک پوسٹیں ختم کرنے کا عمل شروع
سیکورٹی معاملات بہتر رکھنے کیلئے شہر میں جدید ترین متبادل نظام ای چیک پوسٹ متعارف کروا دیا گیا، ابتدائی طور پر ٹھوکر نیاز بیگ، شیرہ کوٹ اور پرانا راوی پل کی چیک پوسٹوں کو ختم کر دیا گیا
محمد علی منگل 15 اکتوبر 2019 23:48
(جاری ہے)
ان روایتی چیک پوسٹوں کی جگہ ای چیک پوسٹوں کا نظام نصب کر دیا گیا ہے۔
جبکہ شہر کی دیگر داخلی و خارجہ چیک پوسٹوں کو بھی جلد ای چیک پوسٹ میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے صوبے بھر میں شہریوں کی سہولت کے لئے بین الاضلاعی اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں کے علاوہ تمام پولیس ناکوں کو فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس فورس شہریوں اورگاڑیوں کی چیکنگ کیلئے جاری کردہ نئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے ۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ پولیس ناکوں کی بجائے سی سی ٹی وی کیمروں اور پٹرولنگ کے ذریعے شاہرات پر مانیٹرنگ اور نگرانی کا عمل سر انجام دیا جائے اور ناکوں پر کھڑے رہنے کی بجائے پولیس افسران واہلکار جرائم کے خاتمے کے لیے آپریشنل سرگرمیوں میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔ بین الصوبائی اور بین الاضلاعی چیک پوسٹوں پر دوران چیکنگ شہریوں کے ساتھ بد سلوکی یا غیر ذمہ دارانہ رویے کا واقعہ سامنا آیا تو متعلقہ ڈی ایس پی براہ راست ذمہ دار ہوگا اور ذمہ داران کے خلاف ڈسپلن میٹرکس کے مطابق محکمانہ اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
-
توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
پاکستان کی بڑی کامیابی،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.