چینی صدر کی کتاب ’’زے جیانگ ،چائنا: ترقی کا نیا وژن ‘‘کے جرمن اور انگریزی ورژن کا اجرا

بدھ 16 اکتوبر 2019 10:40

فرینکفرٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) 71 ویں جرمن فرینکفرٹ بین الاقوامی کتب میلے کے افتتاح کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کے سیاسی تبصروں پر مشتمل کتاب ’’زے جیانگ ،چائنا : ترقی کا نیا وژن‘‘ کے جرمن اور انگریزی ورژن کے اجرا کی تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

’’زے جیانگ ،چائنا : ترقی کا نیا وژن‘‘ میں چینی خصوصیت کے حامل سوشلزم ملک میں حکمرانی کے نظام اور حکمرانی کی صلاحیت کے لیے صدرشی جن پنگ کے اس دور کے تبصرے شامل ہیں جب وہ صوبہ زے جیانگ کے علاقائی رہنما تھے۔

یہ کتاب پہلی مرتبہ 2007 میں شائع ہوئی۔اس کی دوسری اشاعت نومبر2013 میں ہوئی۔اِس وقت تک اس کتاب کے انگریزی ، فرانسیسی ، ہسپانوی،جرمن اور جاپانی تراجم شائع ہو چکے ہیں۔چائنا انٹرنیشنل پبلشنگ گروپ کے سربراہ دو چان یوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس کتاب کے مطالعے سے موجودہ دور میں چین کی ترقی کے حقیقی اسباب کا علم ہو گا۔

متعلقہ عنوان :