انسداد ڈینگی کی ٹیمیں اپنے علاقوں میں موثر سرویلنس کریں‘ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کی ہدایت

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:00

انسداد ڈینگی کی ٹیمیں اپنے علاقوں میں موثر سرویلنس کریں‘ڈپٹی کمشنر ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی کی ٹیمیں اپنے علاقوں میں موثر سرویلنس کریں۔اگلے 15 روز ڈینگی مچھر کی افزائش کے حوالہ سے بہت اہم ہیں ۔مانیٹرنگ کاعمل تیز کیاجائے۔ڈینگی لاروا‘مچھر معلوم ہونے پرذمہ دار اداروں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائیگا۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے اجلاس میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے پندرہ دن ڈینگی مچھر کی افزائش کے حوالے سے بہت اہم ہیں اس لئے تمام ادارے مانیٹرنگ کاعمل تیزکریں او رجہاں ڈینگی مچھر برآمد ہو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جامع او رموثر اقدامات کے نتیجے میں ضلع ڈینگی کے خطرہ سے کافی حد تک محفوظ ہے تاہم عوام الناس کو ڈینگی وائرس سے بچاو‘ حفاظتی تدابیر اور ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انسداد ڈینگی کے لئے فیلڈ میں کئے جانے والے اقدامات کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رپوٹنگ کا مقصد فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی جانچنا ہے ۔ مختلف محکموں کی جانب سے کئے گئے اقدامات ویکٹر سرویلنس اور تمام اقدامات کے نتیجہ کاجائزہ لینا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے مہم تیز کی جائے ۔محکمہ صحت او رمتعلقہ ادارے آگہی مہم جاری رکھیں۔انہوں نے فیلڈ ٹیموں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :