پاکستان میں تعلیم او رصحت کو مشن کی بجائے کاروبار بنا لیا گیا ہے صبا پرویز

بدھ 16 اکتوبر 2019 20:02

پاکستان میں تعلیم او رصحت کو مشن کی بجائے کاروبار بنا لیا گیا ہے صبا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) سینئر اداکارہ صبا پرویز نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں تعلیم او رصحت کو مشن کی بجائے کاروبار بنا لیا گیا ہے ،حکومت یکساں نصاب تعلیم کے نعرے کو عملی شکل دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں سینئر اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں تعلیم کا حصول اس قدر مشکل بنا دیا گیا ہے کہ لوگ اس کی وجہ سے شدید پریشان ہیں ۔ایلیٹ کلاس اور سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے طلبہ کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں اور عملی زندگی میں غریب کا بچہ مقابلے کی دوڑ سے ہی باہر ہو جاتا ہے ۔ اس لئے حکومت یکساں نصاب تعلیم کورائج کرے تاکہ غریب او رامیر کے بچے میں مقابلہ ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :