Live Updates

کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:01

کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔ یونین کونسل سے لیکر صوبہ لیول تک کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کیئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پرائم منسٹر میگا انیٹیٹو کے عنوان سے طلبہ و طالبات کو کھیل کے میدانوں میں لایا جا رہا ہے تحصیل لیول پر مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات شروع کروا دیئے گئے ہیں جن میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والوں کو خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا ان خیالات کا اظہار فوکل پرسن پرائم منسٹر میگا انیشی ایٹو سپورٹس سرگودھا خان عجب خان نے گورنمنٹ جامع بوائز ہائی سکول میں افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل سطح پر مقابلہ جات سے قبل یوسی سطح پر کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کروائے جا چکے ہیں جن میں 352سکولز کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جن میں پوزیشنز حاصل کرنے والے کھلاڑی تحصیل سطح پر مقابلہ جات میں حصہ لے رہے ہیں تحصیل لیول پر مقابلہ جات اکیس اکتوبر تک مکمل کر لیے جائیں گے جن میں کرکٹ ، ہاکی، فٹ بال، والی بال، باسکٹ بال، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، جمناسٹک اور اتھلیٹکس کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں تحصیل کے مقابلہ جات کے بعد بائیس اکتوبر سے اکتیس اکتوبر تک ضلع لیول کے مقابلہ جات منعقد ہوں گی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او سیکنڈری منظور احمد ملک نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی دلچسپی کے تحت ایسے مقابلہ جات کا انعقاد خوش آئند ہے اس سے طلبہ و طالبات کی ذہنی نشوونما کے ساتھ ساتھ جسمانی نشوونما کی جا سکتی ہے صحت مند جسم ہی بہترین دماغ کا حامل ہو سکتا ہے ہم نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ایسے مقابلہ جات میں حصہ لینے والے طالبعلموں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اس موقع پر مختلف سکولز سے آئے کھلاڑیوں اور سکائوٹس کے دستوں کی طرف سے مارچ پاسٹ کیا گیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات