ضلعی انتظامیہ لاہور نے تحصیل کی سطح پر گراں فروشی کی شکایات پر فوری ایکشن لینے کے لیے سکواڈ تشکیل دے دیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے تحصیل کی سطح پر گراں فروشی کی شکایات پر فوری ایکشن لینے کے لیے سکواڈ تشکیل دے دیاہے۔سکواڈ گراں فروشی پر موصول ہونے والی شکایات کو 02 گھنٹے میں حل کرے گا۔

(جاری ہے)

تحصیل سٹی میں اے سی سٹی فضل ربی چیمہ، ایس ایچ او متعلقہ پولیس اسٹیشن، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اختر چوہان اور ظفر حسین زیدی سکواڈ میں شامل ہیں اورتحصیل کینٹ سکواڈ میں اے سی کینٹ عفت خان، ایس ایچ او متعلقہ پولیس اسٹیشن، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہزاد اقبال قریشی اور نصیر احمد بھٹی موجود ہوں گے اورتحصیل ماڈل ٹاؤن میں اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا، ایس ایچ او متعلقہ پولیس اسٹیشن، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عامر اختر بٹ اور آصف نصیر شامل ہیں۔

تحصیل رائیونڈ میں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان بدر، ایس ایچ او متعلقہ پولیس اسٹیشن، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس آصف نعیم ورک اور چوہدری کاشف بشیر سکواڈ میں شامل ہیں۔تحصیل شالیمار میں اے سی شالیمار عبدالرزاق ڈوگر، ایس ایچ او متعلقہ پولیس اسٹیشن، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس طارق جاوید اور ڈاکٹر روبینہ نسیم شامل ہیں ۔ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :