Live Updates

چودھری فواد کا نوکریوں کے بارے بیان عمران نیازی کا حقیقی ایجنڈا ہے ،چودھری فیاض ظفر

حکومت چار سو محکموں کوختم کرکے بے روز گاری میںاضافہ کرنا جا رہی ہے ،لیگی رہنماء

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:14

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ ن کے راہنما چودھری فیاض ظفر نے کہا ہے کہ چودھری فواد کا نوکریوں کے بارے بیان عمران نیازی کا حقیقی ایجنڈا ہے حکومت چار سو محکموں کوختم کرکے بے روز گاری میںاضافہ کرنا جا رہی ہے ان خیالات کا اظہا رانہوںنے میڈیا پرسنز سے ایک ملاقات کے دوران کیا چودھری فیاض ظفر نے کہا ہے کہ چودھری فواد نے اعلانیہ بتا دیا ہے کہ سستی اور کام چور لوگ سرکاری نوکریاں تلاش کرتے ہیں اس لئے وہ نوکریاں نہیں دیں گے بلکہ پرائیویٹ سیکٹر میں نوکریاں ڈھونڈی جائیں اور یہ ہی حکومت کی اصل چہرہ ہے کہ ان کے پاس شہریوں کو دینے کے لئے نوکریاں ، گھر حتیٰ کہ کوئی ایک بھی مسئلہ حل کرنے کا ویژن نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا ہے کہ حکومت نے چا رسو محکمے ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے جس سے اندازہ لگانے میںکوئی مشکل نہیں ہونی چاہئے کہ جو ملازمین کوفارغ کر رہے ہیں وہ بے روز گارنوجوانوں کو نوکریاں کیا دیں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات