سینیٹر ہدایت اللہ کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس
سی پیک مشرقی، مغربی روٹ اور عام راستوں کی تکمیل پر پروگراس رپورٹ، سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی طرف سے اٹھائے گئے معاملہ پر تفصیلی بحث ، گودار، رتو ڈیرو روڈ کے خضدار شاہ دادکوٹ سیکشن کی تعمیر، پروگریس، فنڈز اور منصوبہ مکمل ہونے میں تاخیر کی وجوہات و اسباب پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی
جمعہ 18 اکتوبر 2019 00:08
(جاری ہے)
سپر ہائی وے موٹروے کے دونوں اطراف مقامی افراد کی زمینوں کے واجبات کے معاملہ کو زیر بحث لاتے ہوتے ہوئے سینیٹر مولابخش چانڈیو نے مقامی افراد پر ٹول ٹیکس عائد کرنے پر تشویش کا اظہارکیا اور انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او ایک کنٹریکٹ کمپنی ہے جس کا عام لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کرنا نامناسب عمل ہے لہذا اس کے بجائے کوئی متبادلہ حل نکالا جائے۔
کمیٹی نے سپر ہائی وئے موٹروے حیدرآباد میں شہریوں کو درپیش مسائل کو جلد ازجلد حل کرنے کی ہدایات جاری کی۔ اجلاس میں ایم نائن، موٹروے پر واقع پٹرول پمپوں سے جڑے مسائل پر بریفنگ کے دوران چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بتایا کہ تمام مسائل حل کر دیئے گیے ہیں۔ کمیٹی نے گوادر رتوڈیرو روڈ کے خضدار شاہ دادکوٹ سیکشن کی تعمیراتی کام میں مسلسل تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وجوہات واسباب پر بحث کی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ فنڈز کی کمی کے علاوہ عملے کی نااہلی اور کنٹریکٹر کی سستی منصوبہ میں تاخیر کا سبب ہے اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کی غفلت اور غیر سنجیدہ رویہ کے باعث منصوبہ تاخیر کاشکار ہوا جس پر کمیٹی نے کسی بھی پراجیکٹ ڈایکٹر کو اس وقت تک نیامنصوبہ نہ دینے کی ہدایات جاری کر دیں جب تک پچھلا منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ جائے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ہزارہ موٹروے کے شاہ مقصود مانسہرہ سیکشن میں رواں ماہ کے آخر تک ٹریفک کھول دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تاخیر کی وجہ بارشوں کے اضافے کے ساتھ جیومیٹری اور ڈائزین کے کچھ معاملات قرار دیئے گئے۔ ملتان، سکھر موٹروے کے ٹیکنک اوور سرٹیفیکٹ کی فراہمی کا معاملہ زیر غور ہے۔ کاغان ۔بابوسرٹاپ ہائی وے سے متعلق ذیلی کمیٹی کی سفارشات کے نفاس میں تاخیر بارے کمیٹی نے نیشنل ہائی اتھارٹی کو آئندہ اجلاس میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی۔ اجلاس میں سینیٹر بہرہ خان تنگی، صلاح الدین ترمذی، یوسف بادینی، مولابخش چانڈیو، گایان چند، اسلام الدین شیخ، سید صابر شاہ، فدا محمد کے علاوہ سیکرٹری مواصلات چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی، جوائنٹ سیکرٹری خزانہ کے علاوہ دیگر احکام نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، کوارٹر میں سوئے پنجاب کے رہائشی 7 مزدور قتل
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.