سی پیک اقتصادی زونز میں صنعتوں کی تنصیب پرکسٹم ڈیوٹی،آمدن پر ٹیکس میں خصوصی رعایت دی جا رہی ہے، حکام سرمایہ کاری بورڈ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 12:13

سی پیک اقتصادی زونز میں صنعتوں کی تنصیب پرکسٹم ڈیوٹی،آمدن پر ٹیکس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں تجارتی سرگرمیوں کے لئے ایک بار صنعتوں کی تنصیب کی صورت میں کسٹم ڈیوٹی میں مکمل رعایت ہے جبکہ10سال تک آمدن کی مد میں ٹیکسوں میں خصوصی رعایت بھی دی جا رہی ہے، یہ سہولت 30 جون 2020ء تک میسرہوگی۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق پاکستان کے خصوصی اقتصادی علاقوں کو کامیاب بنانے اور ان سے دیرپا فوائد حاصل کرنے کے لئے کئی کاوشیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔

حکومتِ خصوصی اقتصادی علاقوں کے استفادہ کے لئے چین کے تجربات سے استفادہ کرکے چین کی طرح ہی رعایتیں اور منافع حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔پاکستان کے سپیشل اکنامک زونز ایکٹ 2012 کے تحت سپشل اکنامک زونز کو بحال اور فعال کرنے کے لئے صنعتوں کی تنصیب اور سرمایہ کاری سے متعلق سامان کی پاکستان درآمد پر ایک دفعہ تمام کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسوں سے استثنا دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :