ابو ظہبی میں ٹور کمپنی نے 200 شہریوں کو لوٹ لیا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 12:56

ابو ظہبی میں ٹور کمپنی نے 200 شہریوں کو لوٹ لیا
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ابو ظہبی میں ایک ٹور کمپنی نے 200 شہریوں کو قیمتی انعامات کا لالچ دے کر لوٹ لیا۔ العربیہ نیوز کے مطابق ابو ظہبی میں میک مائی ٹور کے نام سے کام کرنے والی ٹور کمپنی نے شہریوں کو شاپنگ مالز میں کوپن بھرنے کے بعد قرعہ اندازی سے بیش قیمت انعامات دینے کا لالچ دے کر تقریبا 200 افراد کو لوٹ لیا ۔

میک مائی ٹورکمپنی نے ایک ہزار شہریوں میں سے 200کو انعامی کوپن دیئے ۔ انعام جیتنے والے کامیاب شہری جب اپنا انعام وصول کرنے کے لیے ٹور کمپنی کے آفس گئے تو اُن کو انعامات کے بدلے انتہائی کم ریٹ پر فائیو سٹار ہوٹلز میں قیام اور سیر و تفریح کے رعایتی پیکجز کا لالچ دیا گیا تاہم شہریوں کو اپنے ٹورز میں 1000درہم سے 30,000درہم کے نقصانات الگ سے اٹھانے پڑے اور ان کو سیر کے دوران وعدہ کردہ کسی قسم کی رعایت اور سہولت بھی نہ دی گئی نتیجے میں شہری سرکاری دفاتر اور عدالت کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس ٹور کمپنی نے شکایات سامنے آنے کے بعد سے اپنے دفاتر بند کردیئے ہیں اور ابوظہبی محکمہ اکنامک ڈویلپمنٹ نے اس کے دروازے پر 5 ستمبر اور 23 ستمبر کو شکایت کے نوٹس بھی چسپاں کیئے ۔ نوٹس میں ٹور کمپنی کو مخاطب کر کے لکھا گیا ہے کے آپ خلاف موصول ہونے شکایات کی بنیاد پر یہ نوٹس جاری کیا گیا ہے آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تاریخ سے دو دن کے اندر صارفین کے تحفظ کے محکمہ سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :