سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا صوابی کی عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا،220کے وی گریڈ اسٹیشن کے قیام کی منظوری

جمعہ 18 اکتوبر 2019 20:08

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا صوابی کی عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ذاتی کاوشوں سے وزارت منصوبہ بندی نے اپنی سینٹر ل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں صوابی میں 220کے وی گریڈ اسٹیشن کی تنصیب منظوری دیدی ہے ۔یہ منصوبہ 61ارب 38 کروڑ روپے کی لاگت سے تین سالوں میں مکمل ہو گا۔

(جاری ہے)

گرید اسٹیشن کا قیام علاقے کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو( سی ڈبلیو پی کی منظوری سے پورا ہونے جارہا ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے متعلقہ فورم سے اس منصوبے کی منظوری کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ فنڈ کی فراہمی کیلئے سی ڈی ڈبلیو پی کی منظوری کو باقاعدہ طور پر وزارت خزانہ کو بھیجوا دیا گیا ہے تاکہ اس منصوبے پر بروقت کام نشروع کیا جا سکے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے ضلع صوابی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کاخاتمے ہو گا اوربجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقین بنایا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :