زرعی ترقیاتی بینک کا سپورٹس ڈپلومیسی کے تحت ملک کے ابھرتے ہوئے کھیل فٹسال کے فروغ کے لئے فٹسال گراؤنڈ کا افتتاح

زیڈ ٹی بی ایل کا سپورٹس ونگ صحت مندانہ معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے‘ سینیٹر شبلی فراز

جمعہ 18 اکتوبر 2019 20:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) زرعی ترقیاتی بینک کا سپورٹس ڈپلومیسی کے تحت ملک کے ابھرتے ہوئے کھیل فٹسال کے فروغ کے لئے فٹسال گراؤنڈ کا افتتاح کردیا گیا۔ اس سلسلے میں زیڈ ٹی بی ایل سپورٹس کلب میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ زیڈ ٹی بی ایل کا سپورٹس ونگ صحت مندانہ معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،موبائل اور انٹرنیٹ کے دور میں صحت مندانہ اقدام کو سراہتے ہیں اور ہر ادارے میں سپورٹس کی سرگرمیاں ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ خیبر پختونخوا میں ہر ڈسٹرکٹ لیول پر گراؤنڈ بنا رہے ہیں ملک کی ترقی میں سپورٹس کا فروغ بہت اہم ہے۔

(جاری ہے)

صدر شیخ امان اللّٰہ نے کہاکہ زیڈ ٹی بی ایل کا کھیلوں کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ فٹسال پاکستان میں ابھرتا ہوا کھیل ہے اور اسی کے پیشِ نظر فٹسال گراؤنڈ بنایا گیا ہے۔ زرعی ترقیاتی بینک کھیلوں کے میدان میں اعلیٰ سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور اسی مد میں کرکٹ نیٹ، ٹینس کورٹ، فٹ بال گراؤنڈ کرکٹ نیٹ، بیڈ منٹن کورٹس سمیت ہر طرح سے کھیلوں کو پروموٹ کر رہے ہیں اورجلد ہی کرکٹ نیٹ کو کرکٹ اکیڈمی میں تبدیل کر رہے ہیں۔