لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے عوامی تعاون کی ضرورت،گلگت کے صرف5 ہزار صارفین بل ادا کررہے ہیں،ایگزیکٹو انجینئربرقیات
ہفتہ 19 اکتوبر 2019 13:52
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ بلوں کی ادائیگی کے لیے لوگ تعاون نہیں کررہے ،آئندہ بلوں کی عدم ادائیگی پر ایف آئی آرز درج کرائیں گے اور بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔
تاجدار حسین نے کہاکہ ضلع گلگت میں 65 میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے لیکن موجودہ پیداوار تھرمل بجلی سمیت 45 میگاواٹ ہے،اس طرح کم سے کم 20 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جبکہ موسم سرما میں یہ پیداوار کم ہوکر 32 میگاواٹ ہوجاتی ہے جس سے شارٹ فال 33 میگاواٹ تک پہنچ جا تا ہے،محکمے کو سردیوں میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے تھرمل جنریٹرز کیلئے بھاری اخراجات اٹھانے پڑرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی گلگت بلتستان کی ہدایت پر محکمہ برقیات مختصر اور طویل مدتی پن بجلی منصوبوں پر کام کررہا ہے جن میں 4.5 میگاواٹ بجلی سے سٹم میں شامل کی جارہی ہیجبکہ 13.5 میگاواٹ کے منصوبے جون 2021ء تک مکمل ہوں گے جن سے بجلی کی کمی پوری کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں کہاکہ لوڈشیڈنگ کے مستقل خاتمے کیلئے 100 میگاواٹ کے آئی یو،20 میگاواٹ ہنزل اور 15 میگاواٹ سکارکوئی کے منصوبے زیر غور ہیں جن کیلئے وفاق سے فنڈز کی ضرورت ہے،ان منصوبوں کی تکمیل سے گلگت بلتستان بھر میں بجلی کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ایگزیکٹو انجینئر نے کہاکہ موجودہ بجلی کی پیداوار سے ترسیل کو ممکن بنانے کیلئے پری پیڈ سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے تاکہ بجلی کے غیر ضروری استعمال کو روکا جاسکے اور مکمل ریکوری ہوسکے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.