پاکستان کھیلوں کے حوالے سے دنیا میں اپنا مقام رکھتا ہے، صدر ڈبلیو بی ایس سی ریکارڈو فریکری
ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:21
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈبلیو بی ایس سی کی سیکریٹری جنرل داتو بینگ چولو (DATO BENG CHOO LOW) بھی موجودتھیں۔ ریکارڈو فریکری نے کہا کہ سافٹ بال فیڈریشن پاکستان نے بہت کم عرصے میں نہ صرف اس کھیل کو اپنے ملک میں متعارف کرایا ہے بلکہ ان کی بھرپور کاوشوں کے باعث آج پاکستان میں سافٹ بال گراس روٹ لیول پر بھی مقبولیت حاصل کررہا ہے، ہمیں یقین ہے کہ مستقبل میں پاکستان سافٹ بال ٹیم اپنی مد مقابل ٹیموں کیلئے ایک سخت جان حریف ثابت ہوگی، ہماری خواہش ہے کہ پاکستانی کھلاڑی اورکوچز انٹرنیشنل کوچنگ اور ٹریننگ کورسزسے استعفادہ حاصل کریں۔
اس ضمن میں سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان اپنے آئیڈیاز، تجاویز اور فیوچر پلان ہمیں ارسال کریں۔ ریکارڈو فریکری نے اس موقع پراس خواہش کا بھی اظہارکیا کہ وہ پاکستان میں سافٹ بال کے کھیل کو بھرپورفروغ حاصل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر آصف عظیم نے رواں سال لاہور میں منعقد ہونے والے سافٹ بال اولمپک سولیدیٹری کورس کے موقع پرریکارڈو فریکری کو پاکستان آنے کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے میں خوشی محسوس کریں گے۔ ڈبلیو بی ایس سی کی سیکریٹری جنرل داتو بینگ چولو نے کہا کہ انٹرنیشنل لیول پرہونے والے ٹورنامنٹس، سافٹ بال لیگزاور ٹریننگ و کوچنگ کورسزمیں شرکت سے ناصرف پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کوانٹرنیشنل سطح پراپنی صلاحیتوں کے اظہارکے مواقع میّسر آسکیں بلکہ وہ مدمقابل ٹیموں کے خلاف کامیابی حاصل کر کے پاکستان کی ایشین اور ورلڈ رینکنگ کو بھی بہتر بناسکیں گے اور پاکستان میں بھی سافٹ بال کا کھیل مزید بہتری کی جانب گامزن ہو گا۔ داتو بینگ چولو نے مزید کہا کہ رواں سال پاکستان میں ہونے والے کامیاب سافٹ بال ایشیاء کوچنگ کلینک کے موقع پر دورہ پاکستان یادگار تھا، پاکستانی محبتیں بانٹنے والی قوم ہے، پاکستان میں ملنا والا پیار ہمیشہ یاد رکھوں گی اور بہت جلد دوبارہ پاکستان کادورہ کروں گی، پاکستان میں سافٹ بال کے کھیل کا روشن مستقبل دیکھ رہی ہوں۔ سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم نے ڈبلیو بی ایس سی کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو پاکستان میں سافٹ بال کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور مستقبل میں ہونے والے ایونٹس میں شرکت کے حوالے سے بریفنگ دی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.