سوکا ولڈ کپ کے 80گروپ میچ مکمل، دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:45

سوکا ولڈ کپ کے 80گروپ میچ مکمل، دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) دوسرے سوکا ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوگیا۔ ہفتہ یہاں موصول ہونے والیں اطلاعات کے مطابق 5,5 ٹیموں پر مشتمل 8 گروپ میں سنگل لیگ کی بنیاد پر 80 میچز یونان کے شہر کریٹ کے دی لیثرلیگز اسٹیڈیم پر کھیلے گئے۔ ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیموں نے پری کوآرٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

گروپ ’اے‘ سے یونان، میکسیکو، گروپ ’بی‘ سے برازیل ، کروشیا، گروپ ’سی‘ سے پولینڈ، لوتھینیا،گروپ ’ڈی ‘سے انگلینڈ ، بلغاریہ، گروپ ’ای‘ سے قازقستان، امریکہ، گروپ ’ایف‘ سے رشیا، مالدوا، گروپ ’جی‘ سے فرانس ، اسکاٹ لینڈ اور گروپ ’ایچ ‘ سے ہنگری اور سلووینیا نے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

پہلے پری کوارٹر فائنل میں رشیا نے امریکہ کو 0-2، انگلینڈ نے لتھونیا کو 0-3، پولینڈ نے بلغاریہ کو 0-3، یونان نے کروشیا کو 0-2، میکسیکو نے برازیل کو0-2 اور رشیا نے امریکہ کو0-2 سے شکست دے دی۔آج ( اتوار) کو سیمی فائنلز، تھرڈ پوزیشن اور فائنل کھیلا جائے گا۔ رنگارنگ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا دلکش مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :