جہان مسیحا ادبی فورم ‘‘ادبی ذوق رکھنے والے اطباء،ڈاکٹروں اور ادیبوں کا فعال فورم ہے جو علمی و ادبی حلقوں میں مصروف عمل ہے ،پروفیسرپیرزادہ قاسم

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) پروفیسرپیرزادہ قاسم نے جہان مسیحاادبی فورم کے ذمے داران اطہر سلیمان ،سید عرفان و دیگر کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ،،جہان مسیحا ادبی فورم ،،ادبی ذوق رکھنے والے اطباء،ڈاکٹروں اور ادیبوں کا ایک فعال فورم ہے جو علمی و ادبی حلقوں میں مصروف عمل ہے ،اس وقت فورم کی سربراہی ملک کے نامور دانشور،شاعر،ادیب اور سائنٹسٹ پروفیسر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی کر رہے ہیں جبکہ دیگر اراکین میں خواجہ رضی حیدر،واجد جواد ،ڈاکٹر طاہر مسعود،پروفیسر سحر انصاری ،اجمل سراج ،ڈاکٹر اقبال پیرزادہ،ڈاکٹر اعجاز وہرہ،ڈاکٹر سعید منہاس اور ڈاکٹر ٹیپو سلطان سمیت ادبی ذوق رکھنے والی بے شمار شخصیات شامل ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی ،لاہور اور ملتان کے کامیاب ،،کتب میلوں ،،کے بعدمورخہ 26اکتوبر بروزہفتہ صبح 10بجے کراچی ایکسپو سینٹر میں ایک علم فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے ،جس کا افتتاح معزز شخصیات کریں گی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ علم فیسٹیول اپنی نوعیت کا منفرد کتب میلہ ثابت ہوگا جو کہ تجارتی نقطہ نظر نہیں بلکہ کتاب کلچر کو فروغ دینے اور نوجوان نسل میں کتب بینی کا شوق بیدار کرنے کی غرض سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :