ةیونیورسٹی اسکینڈل میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے، پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

؁ شفاف انکوائری کیلئے وائس چانسلر کو برطرف کر کے ایک غیر جانبدار کمیٹی کو معززعدالت کے جج کی سربراہی میں بنا یا جائے ،مطالبہ

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:45

ا کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) یونیورسٹی اسکینڈل میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شفاف انکوائری کیلئے وائس چانسلر کو برطرف کر کے ایک غیر جانبدار کمیٹی کو معززعدالت کے جج کی سربراہی میں بنا یا جائے تاکہ اس غیر انسانی اور مجرمانہ اقدامات مین ملوث تمام اہلکاروں کوآئین کے مطابق سزاء دی جائے ان خیالات کا اظہار پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صوبائی مالیات سیکرٹری ملک عمرخان کاکڑ،پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے معصوم میرزئی اور ناصر کان اچکزئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے ایک پر جوش ریلی کی قیادت کرتے ہوئے تاج روڈ چمن پر مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں طلباء اور عوام نے شرکت کرکے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے مقررین نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں ایک غیر انسانی عمل کے ذریعے طالبات کو کیمرون کی ریکارڈنگ کے ذریعے ہراساں کرنے کی بھر پور مذمت کی انہوں نیگورنر جو کہ یونیورسٹی کا چانسلر ہے سے مطالبہ کیا کہاسناروا اقدام کی بھر پور نوٹس لیتے ہوئے ایف آئیاے کی جانب سے کارروائی کوایک شفاف طریقے سیآگے بڑھنے اور اس کیلئے معزز عدالت کے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنا یا جائے کہ ہر اس ہونے والی معصوم طالبات،صوبے کے عوام کو انصاف دی جائے اور مجرمین کو کھڑی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے گنائونے جرم کیلئے کوئی سوچ بھی نہ سکے کیونکہ ہماری یونیورسٹی ہماری مادر علمی ہے اس میں پر امن تعلیمی تخلیقی ماحول ہم سب کا حق ہے۔

متعلقہ عنوان :