دل کی بیماریاں پورے ملک میں ایک وباء کی طرح پھیل رہی ہیں، صدرِ پناہ ،میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی
پیر 21 اکتوبر 2019 16:30
(جاری ہے)
پہلے یہ بیماری امیروں اور بزرگوں کی سمجھی جاتی تھی آج زیادہ تر اموات 30 سے 50 سال کے درمیان ہو رہی ہیں اور یہ وہ عمر ہے جس میں کوئی بھی شخص اپنے گھر والوں ، ملک اور قوم کے لئے سب سے زیادہ مفید ہوتا ہے اور ان اموات کی وجہ سے بہت سے مالی، معاشی اور معاشرتی مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔
ہم لوگ ان اموات سے بچ سکتے ہیںاگر پناہ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کریں ۔ ہمیں چٹ پٹے کھانوں کے بجائے سادہ غذاکے استعمال کو رواج دینا چاہئے ۔ روزانہ چار سے پانچ کلو میٹر واک کو اپنا معمول بنانا چاہئے جس سے دل تواناء رہتا ہے۔ ذہنی تنائو کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جس کے لئے یکسوئی کے ساتھ عبادت کرنی کی ضرورت ہے۔ صدر پناہ نے کہا کہ ہمیں صرف یہ جاننے کی ہی ضرورت نہیں کہ کیا کیا چیزیں دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہیں بلکہ ہمیں ان کو دل سے ماننا ہو گا ، ان پر یقین کرنا ہو گا، خود بھی ان پر عمل کرنا ہو گا اور دوسروں تک پہنچا نا بھی ہو گا۔ صدر پناہ نے تمبا کو کے مضر اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ہم تمبا نوشی ترک کر کے کیسے اپنی زندگی بہتر بنا سکتے ہیں ۔ ہم بہتر لائف سٹائل ، متوازن خوراک اور احتیاط کے ذریعہ دل کی بیماریوں کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ ثناء اللہ گھمن جنرل سیکریٹری پناہ نے سی پی آر کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ سی پی آر ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے سے ایک شخص جو بے ہوش ہوا ور بظاہر مردہ لگتا ہو یعنی سانس نہ لے رہا ہواور اس کے دل کی دھڑکن رک چکی ہو اس کے سانس کے عمل کو دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے اس عمل کو سی پی آر کہتے ہیں ۔ انہوں نے شرکاء کو ان ہینڈ سی پی آر کی ٹریننگ بھی دی کہ آپ کو اس طر ح کے ہنگامی حالت میں کیا کرنا چاہئے۔چیف ٹریفک آفیسر نے دل کی بیماریوں کے متعلق پناہ کی آگاہی مہم کا بھرپور ساتھ دینے اور اپنی خدمات پیش کرنے کا عزم کیا اور پناہ ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس آگاہی اسیمینار سے ٹریفک پولیس آفسران عوام کو پہلے سے بہتر خدمات دینے کے قابل ہوئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس کے لئے اس طرح ک آگاہی مہم کی بے حد ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.