وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور میں کریم موبائل ایپ پر ریسکیو 1122سروسز فراہم کرنے کا باضابطہ افتتاح کردیا
پہلی بار خیبرپختونخوا حکومت ڈیجیٹل ایپ پر مفت میڈیکل ریسکیو سروسز اور فائربریگیڈ کی خدمات فراہم کر رہی ہے،محمودخان
پیر 21 اکتوبر 2019 23:52
(جاری ہے)
تقریب کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ پشاور شہر کے پچاس ہزار سے زائد فعال صارفین نجی کمپنی کی رائیڈر سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122اور کریم کمپنی موبائل ایپ سے آزمائشی طور پر ریسکیو سروس کا پشاور سے باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے ، اب شہری موبائل ایپ کے ذریعے ایمرجنسی حالات میں موبائل کے ایک کلک پر ریسکیو1122سروسز سے بھر پور استفادہ کرسکتے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ موبائل ایپ سے انسانی جانیں بچانے میں بھر پور مدد ملے گی ۔ وزیراعلیٰ کامزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ٹیکنالوجی کو عام کرنے اور اس کے استعمال کو آسان بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور موبائل ایپ کے ذریعے ریسکیوسروسز فراہم کرنے کیلئے اس پائلٹ پراجیکٹ کی پشاور میںکامیابی کے بعد صوبے کے دیگر شہروں تک بھی توسیع دی جائیگی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت ٹیکنالوجی کو عام کرنے کیلئے اقدامات اُٹھارہی ہے جو ڈیجٹائزیشن کی طرف اہم کامیابی ہے جس سے نہ صرف عام آدمی کی زندگی بہتر ہو گی بلکہ سہولیات کی فراہمی میں بھی معاونت ملے گی ۔تقریب میں وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ ، سیکرٹری ریلیف عابد مجید، نجی کمپنی کریم کے ہیڈ آف آپریشن کریم عتیق الرحمن و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کو لے جانے والا چین کا چینگ -6 خلائی مشن کامیابی سے چاند کے زیریں مدار میں داخل ہوگیا
-
نیپال کے کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن پر بھارت شدید ناراض
-
ایسٹرا زینیکا نے پوری دنیا سے اپنی کووڈ ویکسین واپس لے لی
-
امریکا سے فون آنے سے پہلے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے‘ہماری جماعت کو پنجاب میں بہت بڑا دھچکا لگا ، 30 سال کی سیاست 8 فروری کو ملیا میٹ ہو گئی.مشاہدحسین سید
-
وکلاء کو صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز
-
مئی میں محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے، اسحاق ڈار
-
9مئی پر جوڈیشل کمیشن بننے کی حمایت کرتا ہوں، مکمل تحقیقات ہونی چاہیں،عارف علوی
-
پہلے قوم سے ان کی پسند، ان کے ووٹ کا حق چھیننے والے معافی مانگیں، ڈاکٹر یاسمین راشد
-
آئی کیوب قمرآج چاند کے مدار میں پہنچے گا، پہلی تصویر 15 مئی کو آنے کا امکان
-
لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلاءاور پولیس میں تصادم‘پولیس کی وکلاءپر شیلنگ اور لاٹھی چارج
-
عام انتخابات میں سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی الزامات پرانکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ
-
سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری‘ایکٹ آئین سے متصادم قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.