سموگ کی روک تھام کے تحت سرگودہا میں اینٹوں کے بھٹوں کو یکم نومبر سے بند کرنے کاحکم دیدیا گیا

منگل 22 اکتوبر 2019 13:26

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) سموگ کی روک تھام کے تحت سرگودہا میں اینٹوں کے بھٹوں کو یکم نومبر سے بند کرنے کاحکم دے دیا گیا اور زگ زیگ ٹیکنالوجی اختیار نہ کرنے والے بھٹوں کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔زرائع کے مطابق ضلع بھر میں قائم تمام اینٹوں کے بھٹے یکم نومبر سے دو ماہ کیلئے بند کر دیئے جائیں گے جبکہ کوڑا کرکٹ اور فضلوں کی باقیات کو جلانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پرچے درج کر وائے جائیں گے۔

یہ اقدامات ممکنہ فضائی آلودگی سموگ پر قابو پانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو اچھا اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ موسم سرما کے آغاز میں سموگ کی روک تھام کیلئے احتیاطی و انسداد ی اقدامات کو جامع اور موثر بنائیں تاکہ شہریوں کو سموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جاسکے ۔

انہوں نے سموگ سے متعلق عوامی آگاہی کیلئے وسیع بنیادوں پر مہم چلانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ انسداد ی کارروائیوں میں سستی نہیں ہو نی چاہیے ۔ اے ڈی سی جی نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی اختیار نہ کرنے والے اینٹوں کے بھٹوں اور دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں ،کارخانوں اور گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں او راگر کسی جگہ فصلوں کی باقیات کو جلانے کی اطلاع ملے تو فوری نشاندہی کریں تاکہ ایسے افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :