زمبابوے میں خشک سالی کے باعث 55 ہاتھی ہلاک

منگل 22 اکتوبر 2019 14:39

زمبابوے میں خشک سالی کے باعث 55 ہاتھی ہلاک
ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) افریقی ملک زمبابوے میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے قائم سب سے بڑے پارک میں گزشتہ دو ماہ کے دوران کم از کم 55 ہاتھی ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زمبابوے کے پارکس اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ کے ترجمان نے ان ہاتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی وجہ وہاں جاری خشک سالی بتائی ہے۔ زمبابوے ان دنوں گزشتہ کئی دہائیوں کی سخت ترین خشک سالی کا شکار ہے اور وہاں قریب پچاس لاکھ افراد بیرونی امداد پر انحصار کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :