برکینو فاسو ، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ، 14 افراد ہلاک

منگل 22 اکتوبر 2019 20:56

برکینو فاسو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) برکینو فاسو میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم چودہ افراد ہلاک ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ صوبہ بام کے گاؤں نمرورا میں نامعلوم مسلح گروپ نے اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم از کم چودہ افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کرد ی ہیں ۔ واضح رہے برکینو فاسو کو بھی بڑے پیمانے پر دہشتگردانہ حملوں کا سامنا ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :