بیلجیئم کی پیرالمپئن نے ڈاکٹر کے ہاتھوں اپنی زندگی ختم کر لی

ماریکے پٹھوں کی ایسی بیماری لاحق تھی جس میں انہیں شدید درد رہتا تھا، ٹانگیں مفلوج اور حالت بگڑتی جا رہی تھی

بدھ 23 اکتوبر 2019 14:06

بیلجیئم کی پیرالمپئن نے ڈاکٹر کے ہاتھوں اپنی زندگی ختم کر لی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) بیلجیئم کی پیرالمپئن ماریکے فیرفورٹ نے چالیس سال کی عمر میں ڈاکٹر کے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ وہ لندن میں 2012 کے پیرالمپکس میں سونے اور چاندی کے تمغے جیتی تھیں۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹی وی کے مطابق انہیں پٹھوں کی ایک ایسی بیماری لاحق تھی جس میں انہیں شدید درد رہتا تھا، ان کی ٹانگیں مفلوج تھیں اور ان کی حالت بگڑتی جا رہی تھی۔

ماریکے فیرفورٹ نے اپنی حالت کے مدنظر خود یہ فیصلہ کیا کہ ایک وقت آئے گا جب وہ دوسروں پر بوجھ بننے کی بجائے اپنی زندگی ختم کرنے کو ترجیح دیں گی۔ یورپ کے کئی ملکوں میں یوتھنیسیا یا ڈاکٹر کی مدد سے زندگی کا خاتمہ ایک متنازعہ عمل ہے اور اس کی اجازت نہیں لیکن بیلجیم کے قوانین اس کی اجازت دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :