پولیس کانسٹیبلوں کی ترقی کا امتحان آئوٹ آف سلیبس لینے کیخلاف درخواست پر آئی جی سی31اکتوبر کورپورٹ طلب

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:42

پولیس کانسٹیبلوں کی ترقی کا امتحان آئوٹ آف سلیبس لینے کیخلاف درخواست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کانسٹیبلوں کی ترقی کا امتحان آئوٹ آف سلیبس لینے کیخلاف درخواست پر آئی جی پنجاب سی31اکتوبر کوتفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے امتحان میں فیل ہونے والے کانسٹیبلوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ محکمہ پولیس میں کانسٹیبلز کی اگلے عہدے پر ترقی کیلئے امتحان لیا گیا، امتحان میں محکمہ نے دیئے گئے سوال سلیبس میں سے نہیں دئیے، محکمہ نے آئوٹ آف سلیبس شامل کرکے ناانصافی کی ہے، استدعاہے کہ عدالت محکمہ کو از سر نوامتحان لینے کا حکم دے۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کانسٹیبلوں کی ترقی کا امتحان آئوٹ آف سلیبس کیوں لیا گیا ،آئوٹ آف سلیبس سوال شامل کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔