وزیراعظم ہاؤس کا وزارت خارجہ میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو کا نوٹس

بدھ 23 اکتوبر 2019 21:07

وزیراعظم ہاؤس کا وزارت خارجہ میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو کا نوٹس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) ٹاک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں بنائی گئی ویڈیو کا وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے نوٹس لے لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے منسوب ہو کر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو دراصل دفتر خارجہ کے اہم ترین میٹنگ روم میں بنائی گئی تھی۔ ویڈیو معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کمیٹی روم میں بنائی تھی۔

(جاری ہے)

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو وزیراعظم ہاؤس نے اس کا نوٹس لے لیا جس پر دفتر خارجہ کے افسران میں کھلبلی مچ گئی اور تحقیقات شروع ہو گئیں کہ خاتون کو اتنی اہم وزارت کے دفتر کے میٹنگ روم تک رسائی کیسے حاصل ہوئی۔یاد رہے کہ حریم شاہ وہی خاتون ہیں جن پر معروف صحافی مبشر لقمان نے اپنے طیارے سے اشیاء چوری کرنے لکا الزام لگایا تھا۔ٹک ٹاک ایک ایسی موبائل ایپلی کیشن (ایپ) اور پلیٹ فارم ہے جہاں صارفین اپنی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں جو مختلف انداز کی ہوتی ہیں۔ حریم شاہ نے وزارت خارجہ کے دفتر میں بنائی گئی ویڈیو میں انڈین گانا لگا رکھا تھا۔