صوبائی حکومت نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے،میر نصیب اللہ مری
فارماسٹس کیلئے 300پوسٹوں کی منظوری دیدی گئی ہے،اگلے مالی سال کے بجٹ میں مزید پوسٹیں بھی رکھی جائیں گی،صوبائی وزیر صحت اوردیگر کی صحافیوں سے بات چیت
بدھ 23 اکتوبر 2019 23:59
(جاری ہے)
صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں عوام اور ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے صوبائی حکومت نے فارماسٹس کیلئے 300پوسٹوں کی منظوری دیدی ہے جس پر جلد ہی بھرتی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فارماسٹس کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی پوسٹیں رکھی جائیں گی تاکہ فارماسٹس کو روزگار کے مواقع مل سکیں اسکے علاوہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی فارماسٹس کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں میر نصیب اللہ خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے بیرون ملک دورے کی وجہ سے فارماسٹس کیلئے پوسٹوں کی منظوری تاخیر کا شکار ہوئی وزیراعلیٰ نے کوئٹہ پہنچتے ہی فارماسٹس کیلئے پوسٹوں کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ کی چیئرپرسن برائے کیوڈی اے بشریٰ رند ، وزیراعلیٰ کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے بی ڈی اے میرسکندر عمرانی، پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی مبین خان خلجی ، وزیراعلیٰ کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ عوام کو روزگار کی فراہمی حکو مت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے پڑھے لکھے نوجوانوں کو صرف سرکاری اداروں میں ملازمت فراہم کرنا ممکن نہیں ہے جس کیلئے پرائیویٹ سیکٹر میں نوکریاں پیدا کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں نوکریاں پیدا کرنے کیلئے بلوچستان میں 3اکنامک زون جبکہ 3ماربل سٹی قائم کی جارہی ہیں جس سے لاکھوں کی تعداد میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے فارماسٹس کیلئے 260پوسٹوں کی منظوری دیدی ہے جبکہ 50پوسٹیں پہلے ہی مشتہر کی جاچکی ہیں اس طرح 300فارماسٹس کوروزگار ملے گا۔اس موقع پر فارماسٹس ایسوسی ایشن کے صدر قطب ساگر اور دیگر رہنماوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے فارماسٹس کیلئے 300پوسٹوں کی منظوری دینے کے اعلان کے بعد پنی تادم مرگ بھوک ہڑتال کو ختم کرنے کااعلان کیامزید قومی خبریں
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.