فرانس کے سابق وزیرخزانہ تھیری برٹن یورپین کمشنر برائے صنعتی پالیسی کے امیداوار نامزد

جمعرات 24 اکتوبر 2019 13:34

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2019ء) فرانس نے ایٹوس ٹیکنالوجی گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور سابق وزیر خزانہ تھیری برٹن کو یورپین کمشن برائے صنعتی پالیسی کا امیداوار نامزد کر دیا ۔فرانس کے صدر ایمانویل میکروںکے اس عہدے کے لئے پہلے انتخاب قانون دان سلوی گولارڈ کو یورپین یونین کے قانون ساز دو ہفتے قبل مسترد کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تھیری برٹن جو فرانس کے سابق صدر یاک شیراک کے دور میں وزیر خزانہ رہ چکے ہیں، 2009 سے ایٹوس ٹیکنالوجی گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ طریقہ کار کے تحت یورپین یونین کے رکن ممالک کسی بھی کمشن کے لئے اپنے اپنے امیدوار نامزد کرتے ہیں جن کی توثیق یورپین پارلیمنٹ سے ہوتی ہے۔تھیری برٹن قدامت پسند پس منظر رکھتے ہیں اور وہ صدر ایمانویل میکروں کی صدارتی انتخابی مہم کا حصہ بھی رہے ہیں۔