پاک بحریہ کی جانب سے ساحل اور الفت ویلفیئر فائونڈیشنز کے تعاون سے بلوچستان کے گاوں ڈام میں مفت میڈیکل کیمپ

میڈیکل کیمپ میں سرجیکل، میڈیکل، جلد، گائنی، جنرل اور بچوں کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا- ترجمان پاک بحریہ

پیر 28 اکتوبر 2019 14:31

پاک بحریہ کی جانب سے ساحل اور الفت ویلفیئر فائونڈیشنز کے تعاون سے بلوچستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2019ء) پاک بحریہ کی جانب سے ساحل اور الفت ویلفیئر فائونڈیشنز ک یتعاون سے بلوچستان کے گاوں ڈام میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا - ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میڈیکل کیمپ میں سرجیکل، میڈیکل، جلد، گائنی، جنرل اور بچوں کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا- ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میڈیکل کیمپ میں 700 سے زائدمریضوں کو مفت معائنے، ادویات اور معمولی جراحی کی سہولیات فراہم کی گئیں- ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ میڈیکل کیمپ کا مقصد مقامی آبادی کو بہتر طبی سہولیات اور صحت عامہ کے حوالے سے آگہی فراہم کرنا تھا-

متعلقہ عنوان :