پاک بحریہ کی جانب سے بلوچستان کے علاقے دام میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پاک بحریہ کی جانب سے ساحل اور الفت ویلفئیر فاؤنڈیشنز کے تعاون سے بلوچستان کے گاؤں دام میں مفت میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا۔ مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد مقامی آبادی کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور صحت عامہ کے حوالے سے آگاہی دینا تھا

پیر 28 اکتوبر 2019 18:14

پاک بحریہ کی جانب سے بلوچستان کے علاقے دام میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2019ء) پاک بحریہ کی جانب سے ساحل اور الفت ویلفئیر فاؤنڈیشنز کے تعاون سے بلوچستان کے گاؤں دام میں مفت میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا۔ مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد مقامی آبادی کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور صحت عامہ کے حوالے سے آگاہی دینا تھا۔

(جاری ہے)


میڈیکل کیمپ میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے خدمات سر انجام دیں اور دام اور گردو نواح سے آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کیں۔

پاک بحریہ کی جانب سے قائم کئے جانے والے میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو مفت معائنے اور ادویات کے ساتھ ساتھ معمولی جراحی کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔

میڈیکل کیمپ میں700سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔

متعلقہ عنوان :