کراچی،ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 5 ہزارسے تجاوزکرگئی

منگل 29 اکتوبر 2019 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2019ء) کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔24گھنٹوں میں 247 نئے کیسز سامنے آگئے جن میں سے 225 کیسز صرف کراچی سے رپورٹ ہوئے۔کراچی میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

24 گھنٹوں میں سندھ بھرمیں247 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 225 کیسز کراچی سے سامنے آئے۔رواں ماہ کراچی میں ڈینگی متاثرین کی تعداد5 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ رواں ماہ سندھ بھر میں ڈینگی سی5490 افراد متاثر ہوئے۔ رواں سال سندھ بھر میں 8707 افراد ڈینگی کا نشانہ بنے جبکہ کراچی میں یہ تعداد 8181 رہی۔

متعلقہ عنوان :