پرویزالٰہی کا مولانا فضل الرحمن کو ٹیلیفون ،معاملہ افہام تفہیم سے حل کر نے کی درخراست

ہماری پوری کوشش ہے کہ جو بھی فیصلہ کیا جائے وہ رہبر کمیٹی کے فورم سے ہو، مولانا عبد الغفور حیدر

اتوار 3 نومبر 2019 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2019ء) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن چوہدری پرویز الٰہی نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے مولانا فضل الرحمٰن کو افہام و تفہیم سے معاملات حل کرنے کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام (ف) کے ذرائع نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی طرف سے پرویز الہٰی کو مثبت پیغام کا اشارہ دیا گیا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ جو بھی فیصلہ کیا جائے وہ رہبر کمیٹی کے فورم سے ہو۔نہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کے اجلاس میں مختلف آپشنز پر غور جاری ہے ، تاہم ہم مشترکہ فیصلوں کے خواہش مند ہیں۔رہنما جے یو آئی نے کہا کہ ہماری اگلی حکمت عملی کے لیے اجلاس جاری ہے۔