ہانگ کانگ، شاپنگ مال میں نامعلوم شخص کا چھری سے حملہ، ضلعی کونسلر سمیت پانچ افراد زخمی

پیر 4 نومبر 2019 14:45

ہانگ کانگ، شاپنگ مال میں نامعلوم شخص کا چھری سے حملہ، ضلعی کونسلر سمیت ..
ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2019ء) ہانگ کانگ میں جاری مظاہروں کے سلسلے میں ضلع تائیکو شنگ کے شاپنگ مال سٹی پلازہ میں نامعلوم شخص نے چھری سے حملہ کر کے 4 افراد کو زخمی کرنے کے بعد ضلعی کونسلر اینڈریو چیو کا ین کے کان کا حصہ کاٹ دیا۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ میں جاری مظاہروں کے باعث ہانگ کانگ جزیرہ کے ضلع تائیکو شنگ کے ایک شاپنگ مال سٹی پلازہ میں نامعلوم شخص نے چھری کے حملے میں 4 افراد کو زخمی کر دیا ۔

ضلعی کونسلر اینڈریو چیو کا ین مبینہ طور پر حملہ آور کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران مسلح شخص نے ان کے کان کا حصہ کاٹ دیا۔ مقامی ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ ایک خاتون اور 5 افراد زخمی ہیں جن میں سے 2کی حالت تشویش ناک ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ مسلح شخص نے اس کی بہن اور شوہر کے ساتھ بحث کرنے کے بعد انہیں بھی زخمی کر دیا۔

متعلقہ عنوان :