قراقرم یونیورسٹی میں ’’معیار و اساتذہ کی ترقی ُ‘‘کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا آغاز

پیر 4 نومبر 2019 23:29

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ’’معیار و اساتذہ کی ترقی ‘‘کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا آغاز ہوگیاہے۔ورکشاپ میں آغا خان یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ایڈیشنل ڈائریکٹر فیصل نوٹا خصوصی سپیکرکے طور پر شریک ہیں۔ قراقرم یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق دو ورکشاپ میں تمام شعبہ جات کے ہیڈز موجودہیں۔

(جاری ہے)

دو روزہ ورکشاپ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل آغاخا یونیورسٹی نتائج فیصل نوٹا ہائیر ایجوکیشن اور آغاخان یونیورسٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر مختلف پروگرامات میں معیارات کو مقررکرنے کے سلسلے میں تفصیل کے ساتھ تربیت فراہم کرینگے۔ ورکشاپ کا اہتمام قراقرم یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے کیاہے۔دو روزہ ورکشاپ کے اختتام پر قراقرم یونیورسٹی اور آغاخان یونیورسٹی مل کر تعلیمی پروگرامات میں مزید معیار کو بہتر بنانے کے سلسلے میں کام کو جاری رکھنے کے سلسلے میں گفتگو بھی کرینگے۔