سائنس دانوں نے بریسٹ کینسر کی پانچ سال قبل تشخیص کرنے والا بلڈ ٹیسٹ دریافت کرلیا
بریسٹ کینسر اینٹی جینز کے خلاف اینٹی باڈیز حرکت میں آتی ہیں اور ہم خون میں ان کی موجودگی سے اندازہ لگاسکتے ہیں،محقیقین
منگل 5 نومبر 2019 12:06
(جاری ہے)
محققین نے بریسٹ کینسر کے 90 مریضوں کے خون کے نمونے اس وقت لیے جب ان میں مرض کی تشخیص ہوئی اور ان کا موازنہ ان 90 مریضوں کے نمونوں سے کیا گیا جو بریسٹ کینسر کے شکار نہیں تھے۔
محققین نے اسکریننگ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا جس سے انہیں خون کے نمونوں میں بریسٹ کینسر سے جوڑے جانے والے ٹی اے ایز کے خلاف حرکت میں آنے والے اینٹی باڈیز کی موجودگی کا فوری علم ہوا۔انہوں نے بتایا کہ تحقیق کے نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ بریسٹ کینسر اینٹی جینز کے خلاف اینٹی باڈیز حرکت میں آتی ہیں اور ہم خون میں ان اینٹی باڈیز کی موجودگی سے کینسر کو درستگی سے پکڑ سکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق کینسر کے مریضوں میں 5 ٹی اے ایز کے پینل کو درستگی سے شناخت کیا گیا اور کینسر سے آزاد 84 فیصد نمونوں میں ان کی درست تشخیص کی گئی۔محققین کا کہنا تھا کہ ہمیں اس ٹیسٹ کو بنانے اور اس کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے مگر موجودہ نتائج حوصلہ بخش ہیں اور اس سے بریسٹ کینسر کی جلد تشخیص میں مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بار جب ہم اس کی ایکوریسی کو بہتر بنالیں، تو اس سے خون کے ایک نمونے سے اس مرض کو جلد پکڑنے کے دروازے کھل جائیں گے۔اب سائنسدانوں کی جانب سے 800 مریضوں کے نمونوں پر اس کی آزمائش کررہے ہیں اور ان کا تخمینہ ہے کہ یہ ٹیسٹ اگلے 4 سے 5 سال کے دوران ہسپتالوں میں دستیاب ہوگا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
کویت ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ
-
اردن میں پہلی اسمارٹ مسجد کا افتتاح کردیاگیا
-
بھارتی مصالحوں پر پابندی،حکومت کا فیکٹریوں کے معائنے کا فیصلہ
-
اسرائیلی وزیراعظم نے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کواحمقانہ قراردیدیا
-
اسرائیلی بمباری میں فلسطینیوں کی شہادت نسل کشی نہیں،بائیڈن
-
ایرانی صدر کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
-
شاہ سلمان کی صحت تسلی بخش ہے،سعودی ولی عہد
-
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے مدد طلب کی تھی، امریکا کا دعوی
-
190 ملین پائونڈ ریفرنس:میڈیا عدالتی کارروائی شفاف طریقے سے رپورٹ کرے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکمنامہ جاری کر دیا
-
آئندہ ماہ 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے
-
صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کو مشہد میں ہوگی ،ایرانی سرکاری ٹی وی
-
نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری؛ فرانس نے عالمی عدالت کی حمایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.