صوبے میں ڈینگی کے مزید44کیسز رپورٹ

بدھ 6 نومبر 2019 12:00

صوبے میں ڈینگی کے مزید44کیسز رپورٹ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) خیبرپختونخوا میں 24گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کے مزید44نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں‘ جس کے بعد صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد6ہزار751ہوگئی ہے‘ ڈینگی رسپانس سیل کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں‘اس کے ساتھ ساتھ ان تمام علاقوں میں جہاں سے ڈینگی کے مریض تعلق رکھتے ہیں یا جہاں ڈینگی مچھر کے لاروے کی موجودگی کا امکان ہے سپرے یقینی بنایاجارہاہے تاکہ ڈینگی کی افزائش کو روکاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :