Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کی محکمہ بلدیات کو مجوزہ سینی ٹیشن چارجزمیں 50فیصد کمی کی ہدایات

مریم نواز نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کیلئے واٹر چارجز بڑھانے سے روک دیا،وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا چوتھا اجلاس

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 21 مئی 2024 16:34

وزیراعلیٰ پنجاب  کی محکمہ بلدیات کو مجوزہ سینی ٹیشن چارجزمیں 50فیصد ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مئی 2024 ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محکمہ بلدیات کو مجوزہ سینی ٹیشن چارجز میں 50فیصد کمی کی ہدایات جاری کر دیں،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آوٹ سورسنگ ماڈل کو وزیراعلی مریم نواز نے مجوزہ سینی ٹیشن چارجز کم کرنے کا حکم دیدیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ پنجاب میں 19.85 ملین رہائشی یونٹس اور 20 لاکھ کمرشل یونٹس ہیں جب کہ 5 مرلہ تک 300 روپے اور 10 مرلہ کے گھر پر 500 روپے سینی ٹیشن چارجز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بریفنگ میںیہ بھی بتایا گیا ہے کہ دیہی علاقوں میں دس مرلہ تک 200 اور دس مرلہ سے بڑے گھروں پر 500 سینٹری چارجز لاگو ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کیلئے واٹر چارجز بڑھانے سے روک دیا۔اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کیلئے واٹر چارجز میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی جب کہ ہائیڈور پاور پراجیکٹس واٹر چارجز میں اضافے سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا اندیشہ تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ چارجز بڑھانے سے ریونیو بڑھے گا لیکن بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے جس کی مخالفت کریں گے۔اجلاس میں 685 ملین روپے سے 2 سڑکوں کی تعمیر کیلئے پی ایس ڈی پی 2023-24 کے فنڈز کے اجراءکی منظوری دی گئی۔اجلاس میں گرین پاکستان پروگرام کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی جب کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی ایپلٹ ٹریبونل کے اکاونٹس گروپ ممبر کیلئے الاو¿نس کی منظوری اور اولڈ ایج ہوم میں رہائش پذیر 10 خواتین کے لئے حج کا وعدہ پورا کرکے 20 ملین فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔مریم نوازشریف نے کہا کہ حج پر جانے والی خواتین کو خود روانہ کروں گی۔ سالانہ ترقیاتی پلان 2023-24 میں اسپورٹس کمپلیکس گاو شالا لاہور پراجیکٹ شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات