![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے ساتھ ساتھ ’’شنگھائی سپرٹ‘‘پر پختگی سے کاربند ہے، رکن ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کا فروغ ترجیح ہے ،نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایس سی او کی وزراءخارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب
منگل 21 مئی 2024 16:50
![پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر کے ساتھ ساتھ ’’شنگھائی سپرٹ‘‘پر ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2023/800x400/pic_33186_1698318692.jpg._2)
(جاری ہے)
انہوں نے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (سی ایچ جی) کے موجودہ سربراہ کے طور پر پاکستان کی ترجیحات کی وضاحت کی اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری پر زور دیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق لوگوں کے حق خود ارادیت اور دیرینہ تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا۔ انہوں نے اجتماعی تعاون پر مبنی نقطہ نظر کے ذریعے دہشت گردی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دہشت گردی کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنے کے لیے ناقص اور خود غرضی پر مبنی مفادات کو مسترد کرنے پر زور دیا۔ نائب وزیراعظم نے غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 35 ہزار سے زیادہ بے گناہ شہری جاں بحق ہو گئے ، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے غیر مشروط اور فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی بلارکاوٹ فراہمی کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پائیدار امن اور استحکام کے لیے دو ریاستی حل کو سمجھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے افغانستان کی حقیقی اقتصادی اور ترقیاتی ضروریات کے لیے عبوری افغان حکومت کے ساتھ بامعنی رابطہ استوار رکھنے پر زور دیا ۔ انہوں نے عبوری افغان حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع شنگھائی تعاون تنظیم کے خطے کے لئے ایک مثالی تجارتی اور راہداری کے مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے علاقائی روابط اور اقتصادی ہم آہنگی کے لیے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔اس موقع پرنائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ اور ان کے رفقا کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر دلی تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ \932مزید اہم خبریں
-
شہباز گِل کے لاپتہ بھائی کی عدم بازیابی پر ایس پی اور اے ایس پی کو معطل کرنے کا حکم
-
عمران خان نے ملک میں سیاسی استحکام چاہنے والوں سے بات چیت کا کہا ہے، بیرسٹر سیف
-
عمران خان واضح کر چکے ہیں پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم سے بات نہیں ہوگی،رﺅف حسن
-
یوکرین: خارکیئو پر روسی حملوں میں شدت، ڈنیز براؤن
-
آئی ٹی پلیٹ فارم کے ٹھیک ہونے سے ملک 7 بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کرسکتا ہے
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نیپرا نے عوام پر بجلی کی قیمت بڑھانے کا بم گرا دیا
-
شدت پکڑتی لڑائی اور لاقانونیت خوراک کی فراہمی میں رکاوٹ، ڈبلیو ایف پی
-
حکومت کا عیدالضحیٰ سے قبل بڑا ریلیف ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے سے زائد کمی کا اعلان
-
حصول علم کے لیے روانڈا پہنچنے والی افغان لڑکیوں کی تعداد میں اضافہ
-
عمران خان کا یہ بیان میچور ہے کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں
-
وفاقی حکومت ہمیں نظر انداز کرے گی تو حکومت قائم نہیں رکھ سکے گی
-
سوڈان: الفاشر کا محاصرہ ختم کیا جائے، سلامتی کونسل کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.