ذہنی مرض میں مبتلا قیدیوں کو علاج کی سہولیات فراہم نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت 13نومبر تک ملتوی

جمعرات 7 نومبر 2019 13:12

ذہنی مرض میں مبتلا قیدیوں کو علاج کی سہولیات فراہم نہ کرنے کیخلاف درخواست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے جیلوں میں قید ذہنی مرض میں مبتلا قیدیوںکو علاج معالجے کی سہولیات فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت 13نومبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے بیرسٹر سارا بلال کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حکومت کی جانب سے جیلوںمیں قید ذہنی مرض میں مبتلا قیدیوںکے علاج معالجے کے لیے اقدام نہیں اٹھائے جارہے ۔ استدعا ہے کہ فاضل عدالت حکومت کو ذہنی مر ض میں مبتلا قیدیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دے۔