اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد سال 2019 میں چار لاکھ تیس ہزار سے تجاوز کرگئی

مستقبل میں متحدہ عرب امارات اور کویت میں روزگار کے سلسلے میں مزید افراد کو بھیجا جائے گا، رپورٹ

جمعرات 7 نومبر 2019 22:50

اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد سال 2019 میں چار لاکھ تیس ہزار سے تجاوز کرگئی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 نومبر2019ء) اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد سال 2019 میں چار لاکھ تیس ہزار سے تجاوز کرگئی، مستقبل میں متحدہ عرب امارات اور کویت میں روزگار کے سلسلے میں مزید افراد کو بھیجا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد سال 2019 میں چار لاکھ تیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔وزارت نے سال کے پہلے نو مہینوں میں 430،529 افراد کو بیرون ملک ملازمت کیلئے رجسٹر کیا۔

سال 2018 میں یہ تعداد صرف 382،429 افراد تک محدود تھی۔

(جاری ہے)

خلیجی ممالک سے معاہدوں اور حکومتی اقدامات سے اس تعداد میں اضافہ ہوا۔زلفی بٴْخاری کے دور وزارت کے بارہ مہینوں میں کل 568،464 افراد کو روزگار ملا۔پچھلے سال کی نسبت پرفارمنس میں بہتری آئی ہے۔پچھلے سال کے مقابلے میں 143،597 افراد کا اضافہ قابل تحسین ہے۔رپورٹ کے مطابق مستقبل میں متحدہ عرب امارات اور کویت میں روزگار کے سلسلے میں مزید افراد کو بھیجا جائے گا،بیرون ملک سے ترسیلات زر میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا،صرف ستمبر کے مہینے میں پاکستانیوں نے ایک ارب چوہتر کروڑ ڈالر سے زائد رقم پاکستان بھیجی۔